ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / میں ہمیشہ دنیا کا بہترین کرکٹر بننا چاہتا تھا, کوہلی نے ایوارڈلینے کے بعدناقدین کولتاڑا

میں ہمیشہ دنیا کا بہترین کرکٹر بننا چاہتا تھا, کوہلی نے ایوارڈلینے کے بعدناقدین کولتاڑا

Fri, 10 Mar 2017 02:36:12    S.O. News Service

بنگلور:9/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ابتدائی دنوں سے ہی ہمیشہ بہترین کرکٹر بننے کا ہدف رکھنے والے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ وہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں کہ اپنے خواب کی تکمیل کرنے کے لئے انہیں کھیل کے تینوں فارمیٹس میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔کوہلی نے گزشتہ رات یہاں کرکٹ بورڈ کے سالانہ ایوارڈز میں بی سی سی آئی کے سال کے بہترین بین الاقوامی کرکٹر کیلئے پالی امریگر ایوارڈ جیتنے کے بعد کہا کہ وہ ہمیشہ ہی دنیا کے سب سے بہترین میں سے ایک بننا چاہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ میں یقینی طور پر ہمیشہ سے ہی دنیا میں ٹاپ کھلاڑیوں میں سے ایک بننا چاہتا تھا، اس لئے میں سمجھتا تھا کہ تمام تینوں فارمیٹ میں اپنی فارم برقرار رکھنے کے لئے کیا کرنا ہوگا، تبدیلی کے دور میں تمام تینوں فارمیٹس میں دستیاب ہونا اور ملک کی ٹیم کو آگے بڑھانا اہم ہے۔ کوہلی نے اپنے ناقدین کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں ہمیشہ ہی اپنی قابلیت پر بھروسہ تھا، تاہم ان کے ارد گرد کے کچھ لوگوں کو اس پر شک تھا۔انہوں نے کہاکہ میرے کیریئر میں، بہت سے لوگ ایسے تھے جنہیں میرے کھیل کے تناظر میں مجھ پر شک تھا، یہاں تک کہ اب بھی ارد گرد کچھ شک کرنے والے اور نفرت کرنے والے ہیں لیکن ایک چیز یقینی ہے کہ مجھے ہمیشہ ہی اپنی قابلیت پر بھروسہ تھا۔


Share: